بدھ 27 مئی 2026 - 10:57
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا قائد ملت جعفریہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

حوزہ / آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سیکرٹری جنرل مولانا ضیاء الحسن نجفی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: مدارس دینیہ کے مدیران، مدرسین اور طلبہ و طالبات قائد ملت جعفریہ پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں، جنہوں نے قائد ملت جعفریہ کے خاندان کو سنبھالا، زندگی بھر ان کا ساتھ دیا۔ ہم علامہ ساجد علی نقوی کے فرزندان، دختران اور ان کے پورے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا: اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر نورانی اور کشادہ ہو، ان کی اگلی منزلیں آسان ہوں اور خالق کائنات انہیں محمد و آل محمد (ص) کے جوار میں جگہ عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha